RUBYEYEGOLDSCROLLDOWN - اپنے آپ سے ڈر کر سہمے رہتے ہیں

SCARLETGEMINSCROLLBAR - اپنے آپ سے ڈر کر سہمے رہتے ہیں

سب سہمتے رہے

SCARLETGEMINSCROLLBAR - اپنے آپ سے ڈر کر سہمے رہتے ہیں

اپنے آپ سے ڈر کر سہمے رہتے ہیں
جیتے جی اور مر کر سہمے رہتے ہیں

لوٹا پیار اور امن کو دہشت گردوں نے
دیس کے اب تو منظر سہمے رہتے ہیں

خون کی ہولی ریت بنی انسان کی
شہر کے سارے پتھر سہمے رہتے ہیں

کچھ ایسا کہرام ہے باہر گلیوں میں
بچے گھر کے اندر سہمے رہتے ہیں

نوچا ایسے دھرتی ماں کو لوگوں نے
پیار کے بہتے ساگر سہمے رہتے ہیں

زہر گھلا ہےعابد شہر کے موسم میں
شہر کی چڑیاں تیتر سہمے رہتے ہیں

RUBYEYEGOLDSCROLLDOWN - اپنے آپ سے ڈر کر سہمے رہتے ہیں